Thursday, April 25, 2024

انٹربینک میں ڈالر مزید ایک روپیہ 41 پیسے سستا ہو گیا

انٹربینک میں ڈالر مزید ایک روپیہ 41 پیسے سستا ہو گیا
May 27, 2019
کراچی (92 نیوز) 92نیوز کی مہم کی بھرپور پذیرائی کی بدولت ڈالر کی مسلسل رسوائی کا سلسلہ جاری ہے ۔ انٹربینک  میں  ڈالر مزید ایک روپیہ اکتالیس پیسے سستا ہو گیا، انٹر بینک میں ڈالر 150 روپے 91 پیسے سے سستا ہو کر 149 روپے 50 پیسے پر آگیا ۔ ادھر اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے جہاں  ڈالر150 روپے 50 پیسے پر آگیا۔ ڈالر کی گراوٹ سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے ۔