Friday, April 19, 2024

انٹربینک میں ڈالر مزید 43 پیسے مہنگا

انٹربینک میں ڈالر مزید 43 پیسے مہنگا
September 29, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) ڈالر کی بلند پرواز نہ تھمی۔ انٹربینک میں ڈالر مزید 43 پیسے مہنگا ہوگیا۔

 ڈالر کی قیمت 170 روپے چالیس پیسے ہو گئی۔

صنعتکاروں اور تاجروں نے ڈالر مسلسل مہنگا ہونے کو معیشت کے لیے نقصان دہ قرار دے دیا۔

ادھر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران شدید مندی دیکھنے میں آئی۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں 1200 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔