Thursday, March 28, 2024

انٹربینک میں ڈالر 29 پیسے کمی کے ساتھ 152 روپے 95 پیسے کا ہو گیا

انٹربینک میں ڈالر 29 پیسے کمی کے ساتھ 152 روپے 95 پیسے کا ہو گیا
May 5, 2021

کراچی (92 نیوز) ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ہو گیا۔ انٹربینک میں ڈالر 29 پیسے کمی کے ساتھ 152 روپے 95 پیسے کا ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا مثبت آغاز دیکھنے میں آیا۔ 100 انڈیکس 532 پوائنٹس اضافے سے 45 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔