Wednesday, April 24, 2024

انٹربینک میں ڈالر 16 پیسے ، اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے سستا ہو گیا

انٹربینک میں ڈالر 16 پیسے ، اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے سستا ہو گیا
June 18, 2019
 کراچی (92 نیوز) انٹربینک میں ڈالر 16 اور اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے سستا ہو کر 156 روپے 80 پیسے پر آگیا۔ امریکی ڈالر کی اونچی اڑان تھم گئی۔ انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 16 پیسے کمی ہو گئی۔ ڈالر 156 روپے 80 پیسے پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے کمی کے بعد 156 روپے 75 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔ دوسری طرف اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز میں تیزی دیکھنے میں آئی مگر اختتام شدید مندی  کے ساتھ ہوا۔ ہنڈرڈ انڈیکس 35 ہزار کی نفسیاتی حد گنوابیٹھا۔ اسٹاک مارکیٹ 487 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 34 ہزار 681 کی سطح پر بند ہوئی۔ کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران ایک دن میں ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک اعشاریہ چار فیصد کمی ہوئی۔ شیئرز کی قیمت کم ہونے سے سرمایہ کاروں کے 80 ارب روپے ڈوب گئے۔ سونے کی قیمت میں 500 روپے فی تولہ اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 75 ہزار 500 روپے ہو گئی۔ دس گرام سونا 430 روپے اضافے سے 64 ہزار 730 روپے پر جا پہنچا۔