Friday, April 19, 2024

ڈالر 1 روپے 12 پیسے مہنگا، قیمت 171.63 روپے ہوگئی، سٹاک مارکیٹ میں مندی

ڈالر 1 روپے 12 پیسے مہنگا، قیمت 171.63 روپے ہوگئی، سٹاک مارکیٹ میں مندی
November 9, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) پاکستانی روپے مقابلے میں ڈالر پھر 1 روپے 12 پیسے مہنگا ہوکر امریکی ڈالر کی قیمت 171روپے 63 پیسے کا ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر 171 روپے 63 پیسے کا ہوگیا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 80 پیسے مہنگا ہوکر 174 روپے 80 پیسے کا ہوگیا۔

ادھر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا، 100انڈیکس میں  715پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، مجموعی انڈیکس 46 ہزار 399 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں 1 اعشاریہ 52 فیصد گراوٹ دیکھی گئی۔