Saturday, April 27, 2024

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 47 پیسے کا اضافہ

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 47 پیسے کا اضافہ
October 15, 2018
کراچی (92 نیوز) ڈالر نے اونچی اڑان شروع کر دی۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے سینتالیس پیسے کا اضافہ ہو گیا۔ انٹر بینک اور اوپن دونوں مارکیٹس میں ڈالر کی اونچی اڑان دیکھنے میں آئی ہے۔ انٹربنک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت  ایک روپے 47 پیسے مہنگا ہو گیا۔ ڈالر کی قیمت 131 روپے 93 پیسے سے بڑھ کر 133روپے چالیس پیسے ہو گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 70پیسے مہنگا ہو کر 133 روپے کا ہو گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا راج ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ کا آغاز مندی سے ہوا۔ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 5 سو سے زائد پوائنٹس گھٹ کر 37 ہزار کی نفسیاتی حد بھی کھو بیٹھا۔ اسٹاک مارکیٹ دوسال تین ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔ ایم ایس سی آئی انڈیکس سے 1 سے 2 کمپنیوں کے ڈی لسٹ ہونے جانے کی خبریں بھی مارکیٹ پر منفی اثرات ڈال رہی ہے۔