Thursday, April 25, 2024

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر دو روپے 57 پیسے سستا ہو گیا

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر دو روپے 57 پیسے سستا ہو گیا
October 27, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) سعودی عرب کی مدد ملتے ہی روپیہ تگڑا اور ڈالر کو ریورس گیئر لگ گیا۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر دو روپے 57 پیسے سستا ہو گیا۔ قیمت 175 سے کم ہو کر 172 روپے 70 پیسے ہو گئی۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 3 روپے 40 پیسے سستا ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی کا رحجان دیکھا گیا۔ 100 انڈیکس میں 693 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ ہوا۔