Friday, April 26, 2024

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ 91پیسے گر گیا

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ 91پیسے گر گیا
October 24, 2018
کراچی ( 92 نیوز) سعودی عرب سے معاشی پیکج رنگ دکھانے لگا ، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 91پیسے کمی آگئی، ڈالر ایک سو 33روپے 91پیسے سے کم ہو کر132 روپے کا ہوگیا۔  دوسری جانب  اسٹاک مارکیٹ سے بھی اچھی خبریں آنے لگیں، ہنڈریڈ انڈیکس میں 1400سےزائد پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا۔ سعودی عرب سے معاشی پیکج  کی منظوری کے بعد ڈالرسستے ہونے لگا ، انٹربینک مارکیٹ میں روپیہ ایک روپے 91 پیسے تگڑا ہوگیا جبکہ   ڈالر 133 روپے 91 پیسے سے کم ہور 132 روپے کا ہوگیا ۔ پچھلے کچھ دنوں میں ڈالر کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ دیکھنے میں آیاتھالیکن آج مارکیٹ میں روپیہ کی قدر میں بہتری نظر آئی۔ دوسری جانب  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان دیکھنے میں آرہاہے۔ ہنڈریڈ انڈیکس میں 1430 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا۔ہنڈریڈ انڈیکس  39 ہزارسے زائد پر ٹریڈ کررہا ہے۔