Sunday, May 19, 2024

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 128 روپے سے بڑھ کر 128 روپے 75پیسے کا ہو گیا

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 128 روپے سے بڑھ کر 128 روپے 75پیسے کا ہو گیا
July 17, 2018
کراچی (92 نیوز)انٹر بینک مارکیٹ میں  ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ دوسرے دن بھی جاری ہے۔ انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر  128روپے 75 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ ڈالر کے چڑھتے دام سے مہنگائی کا نیا طوفان سر اٹھانے کو تیار ہے۔ ڈالر کی پرواز کے ساتھ ہی پاکستان کے بیرونی قرضوں میں اربوں روپے کا اضافہ ہو گا۔ ملک بھر کی تاجر برادری روپے کی تیزی سے گرتی ہوئی قدر پر شدید تشویش کا اظہار کر رہی ہے کیونکہ اس سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان برپا ہو گا جو کاروباری سرگرمیوں کو متاثر کرے گا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ماہ جون کے لئے شماریات جاری کر دی ہیں جس کے مطابق صرف جون میں 632 ارب روپے اضافہ ہوا۔ گزشتہ تین ماہ کے دوران ڈالر کی قیمت میں 5.7 فیصد اضافہ ہوا۔ مئی میں یہ شرح3.4 فیصد تھی۔