Wednesday, May 22, 2024

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 1.13 روپے کمی سے 173.76 روپے پر آگیا

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 1.13 روپے کمی سے 173.76 روپے پر آگیا
November 17, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں تیسرے روز بھی کمی کا سلسلہ جاری ہے، بدھ کو 1.13 روپے کمی کے بعد 173.76 روپے پر پہنچ گیا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 20 پیسے کم ہوکر 175 روپے 80 پیسے پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب سونے کی فی تولہ قیمت میں 2850 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 1,22,000 تک پہنچ گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 12 ڈالر کی کمی کے بعد 1862 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔