Friday, April 19, 2024

انٹراپارٹی انتخابات کا شیڈول آتے ہی عہدے سے مستعفی ہوجاوں گا  : چودھری سرور

 انٹراپارٹی انتخابات کا شیڈول آتے ہی عہدے سے مستعفی ہوجاوں گا  : چودھری سرور
December 8, 2015
لاہور(92نیوز)تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چودھری سرور نے انٹرا پارٹی انتخابات کا شیڈول آتے ہی عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ صاف شفاف انتخابات کے لیے انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق لاہور میں تحریک انصاف خواتین ونگ کی رہنما روبینہ جمیل کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری سرور نے کہا کہ انتخابات کے لیے ممبرشپ کے آغاز کے ساتھ ہی وہ اپنے عہدے سے الگ ہو جائیں گے جبکہ تمام اضلاع کے آرگنائزرز کو بھی سبکدوش کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دو ماہ تک ممبرشپ اور اس کے ایک ماہ بعد انتخابات ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اکثریت کے تحفظات کے باوجود پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے انتخابات کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔  چودھری سرور نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات نے تحریک انصاف کو آئندہ عام انتخابات میں فتح کے قریب کر دیا ہے۔ کئی لاکھ ووٹ بڑھنے کے ساتھ ساتھ جماعت کو یو سی سطح پر ٹیمیں بھی مل گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور جیسے شہر میں خناق کی دوائی نہ ملنے کی وجہ سے سات بچے جاں بحق ہو چکے ہیں لیکن حکمران گڈگورننس کے دعوے کر رہے ہیں  بچوں کی ادویات فراہم کرنے میں ناکام حکمران کس منہ سے اقتدار پر قابض ہیں۔