Tuesday, April 23, 2024

انٹرا پارٹی انتخابات کیس: الیکشن کمیشن نے ووٹ پول ہونے کی تفصیلات مانگ لیں

انٹرا پارٹی انتخابات کیس: الیکشن کمیشن نے ووٹ پول ہونے کی تفصیلات مانگ لیں
January 16, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) انٹرا پارٹی انتخابات کیس میں جمع کرایا گیا تحریک انصاف کا جواب نامکمل نکل آیا۔ الیکشن کمیشن نے ووٹ پول ہونے کی تفصیلات مانگ لیں۔
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات میں بے ضابطگیوں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ 3 تفصیلات مانگی تھیں، صرف ایک فراہم کی گئی ہے۔ اصل رزلٹ شیٹ بھی مانگی تھی۔ جو پینل کو ووٹ دیئے گئے ان کی تفصیلات کہاں ہیں؟؟ ۔
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب کو نامکمل قرار دیتے ہوئے ووٹ پول ہونے کی تفصیلات طلب کر لیں۔
کیس کی مزید سماعت 24 جنوری کو ہو گی۔
دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر ہی کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت بھی کی۔
تحریک انصاف کے سیکرٹری فنانس اظہر طارق نے پارٹی فنڈنگ سے متعلق تحریری جواب جمع کرا دیا۔
الیکسن کمیشن نے کیس کی سماعت 7 فروری تک ملتوی کر دی۔