Friday, May 17, 2024

انٹرا افغان مذاکرات جنگ کے ستائے افغان عوام کیلئے صبح نو کی نوید ہے، شبلی فراز

انٹرا افغان مذاکرات جنگ کے ستائے افغان عوام کیلئے صبح نو کی نوید ہے، شبلی فراز
September 13, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کہتے ہیں انٹرا افغان مذاکرات کا آغاز تاریخی مرحلہ اور جنگ کے ستائے افغان عوام کیلئے صبح نو کی نوید ہے۔ https://twitter.com/shiblifaraz/status/1305009697695633408?s=20 وزیر اطلاعات شبلی فراز نے ٹویٹ کیا کہ انٹرا افغان مذاکرات وزیر اعظم عمران خان کے اس مؤقف کی جیت ہے کہ سیاسی تصفیہ دیرینہ افغان مسئلہ کا واحد حل ہے- انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 20 سال پہلے انٹرا افغان مذاکرات کی بات کہی تھی۔ افغان عوام کی ترقی اورخوشحالی کیلئے دعا گو ہیں۔