Thursday, April 25, 2024

انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن نے نیا ورلڈ رینکنگ سسٹم متعارف کرادیا

انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن نے نیا ورلڈ رینکنگ سسٹم متعارف کرادیا
December 17, 2019
لاہور ( 92 نیوز) انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن نے 2020 کے لئے نیا ورلڈ رینکنگ سسٹم متعارف کروا دیا ،  نیا ورلڈ رینکنگ سسٹم   یکم جنوری 2020 ء سےلاگو ہوگا۔ انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن کی جانب سے متعارف کرائے گئے سسٹم  کے مطابق پاکستانی ٹیم کے لئے زیادہ سے زیادہ میچ کھیل کر درجہ بندی میں اضافے میں آسانی ہوگی  ، نیا ورلڈ رینکنگ سسٹم میں کھیلے گئے ہرایف آئی ایچ سے منظور شدہ میچ میں حصہ لینے والی دونوں ٹیموں کے مابین پوائنٹس کا تبادلہ شامل ہے ۔ رینکنگ سسٹم ایلو رینکنگ سسٹم کے مطابق تشکیل دیا گیا ہے جوکہ دوسرے بہت کھیلوں کی درجہ بندی کے نظام کی بنیاد ہے  ، جب دوممالک ایک دوسرے کے مابین کھیلتے ہیں تو ان میں رینکنگ پوائنٹ کا تبادلہ ہوگا۔ ہر میچ میں ایک ٹیم کے حاصل کردہ پوائنٹس کی تعداد بالکل دوسری ہارنےوالی ٹیم کے پوائنٹس کے جتنی ہو گی، ٹیمیں اپنے اوپر درجہ والی ٹیموں کو شکست دینے پر زیادہ پوائنٹس حاصل کریں گی، ٹیمیں اپنےسے نیچے درجے والی ٹیم سے ہارنے سے مزید زیادہ پوائنٹس سے محروم ہوجائیں گی۔ اسی طرخ ٹیمیں اپنے سے نیچے درجے والی ٹیموں کو شکست دینےپر کم پوائنٹس حاصل کریں گی  اور ٹیمیں اپنے اوپررینکنگ پواینٹس کی ٹیم سے ہارنے پر کم پوائنٹس سے محروم ہونگی۔ اگر کوئی میچ ڈرا ہو جاتا ہے تو نچلی درجہ کی ٹیم بہت کم پوائنٹس حاصل کرے گی اور اوپردرجہ کی ٹیم اتنے ہی پوائنٹس سے محروم ہوجائے گی۔