Sunday, May 12, 2024

انٹر نیشنل فرینڈلی فٹبال میچز ، پرتگال نے انڈورا کو شکست دیدی

انٹر نیشنل فرینڈلی فٹبال میچز ، پرتگال نے انڈورا کو شکست دیدی
November 12, 2020

لندن (92 نیوز) انٹر نیشنل فرینڈلی فٹبال میچز کے مقابلے  جاری ہیں جہاں  پرتگال نے  انڈورا کے خلاف  بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے سات صفر سے مات دےدی ۔ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے کیرئیر کے 102 گول اسکور مکمل کیے، ورلڈ چیمپئن فرانس کو فن لینڈ نے دو صفر سے مات دی۔

انٹرنیشنل فرینڈلی فٹبال کے دلچسپ مقابلے  جاری ہیں جہاں  پرتگال نے انڈورا کو سات صفر سے شکست دےدی، فن لینڈ نے بھی ورلڈ چیمپئن فرانس کو دو صفر سے شکست دے دی۔

پرتگال کی ٹیم انڈورا کے خلاف میدان میں اتری، پرتگال نے حریف ٹیم پر مکمل طور پر گرفت رکھی اور اسے کھل کر کھیلنے کا موقع فراہم نہ کیا، پرتگال نے میچ میں سات صفر سے کامیابی سمیٹی۔

میچ میں ایک گول اسکور کر کے اسٹار فٹبالر رونالڈو  نے انٹرنیشنل کیرئیر میں 102 گول بھی مکمل کرلیے، رونالڈو کو سب سے زیادہ گول کا ریکارڈ برابر کرنے کیلئے صرف سات گولز  درکار ہیں۔

ایونٹ کے دوسرے میچ میں ورلڈ چیمپئن فرانس اور فن لینڈ کی ٹیمیں مد مقابل ہوئیں،فن لینڈ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے فرانس کو دو صفر سے مات دےدی۔