Saturday, April 20, 2024

انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر 20 پیسے سستا ہوگیا

انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر 20 پیسے سستا ہوگیا
May 23, 2019
کراچی ( 92 نیوز) انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر 20 پیسے سستا ہو گیا۔ فاریکس انڈیکس کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 151 اعشاریہ 95 روپے سے کم ہو کر 151 روپے 75 پیسے کا ہو گیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی کا رجحان رہا ، سو انڈیکس 374 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 35 ہزار گیارہ  پر پہنچ گیا۔ دوسری جانب ڈالر اسمگلنگ کرنےوالوں کیخلاف ایکشن کا فیصلہ کر لیا گیا، ایف بی آر نے اسٹیٹ بینک سے ڈیٹا طلب کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق تین ماہ میں ایکسپورٹ کا زرمبادلہ پاکستان منتقل نہ کرنےوالوں کے خلاف کارروائی سے آغاز ہوگا ، کارروائی کے ذریعے پانچ ارب ڈالر حاصل ہونے کا امکان ہے ۔