Saturday, April 27, 2024

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 51 پیسے بڑھ کر 157 روپے 88 پیسے ہو گئی

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 51 پیسے بڑھ کر 157 روپے 88 پیسے ہو گئی
July 10, 2019
 کراچی (92 نیوز)  مزید مہنگا ہو گیا۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 51 پیسے بڑھ کر 157 روپے 88 پیسے ہو گئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 70 پیسے مہنگا ہو کر 158.50 روپے کا ہو گیا۔ ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج سے مندی کے بادل نہ چھٹ سکے۔ آج بھی مارکیٹ میں  کاروبار کے دوران مندی کا رحجان غالب رہا۔ 100 انڈیکس دن کے اختتام پر 15 پوائنٹس کمی سے 33 ہزار 840 پر  بند ہوا۔ دن بھر 1 ارب 63 کروڑ روپے مالیت کے 4 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا۔ صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فی تولہ سونا 1300 روپے مہنگا ہو کر 80 ہزار 300 روپے کا ہو گیا۔ 10 گرام  سونا 1114 روپے اضافے سے 68 ہزار 844 روپے کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 4 ڈالر مہنگا ہو کر 1396 ڈالر کا ہو گیا۔