Saturday, April 20, 2024

انٹر بینک میں ڈالر مزید 26 پیسے مہنگا ہو گیا

انٹر بینک میں ڈالر مزید 26 پیسے مہنگا ہو گیا
April 3, 2019

 کراچی (92 نیوز) ڈالر کی بلند اڑان تھم نہ سکی ۔ انٹر بینک میں ڈالر مزید 26 پیسے مہنگا ہونے سے قیمت 141 روپے نو پیسے سے بڑھ کر 141 روپے 35 پیسے پر آگئی۔

 دوسری طرف ڈالر مہنگا ہونے سے سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ  ہو گیا اور فی تولہ سونا 1000 روپے مہنگا ہو گیا ۔ فی تولہ سونا ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 72 ہزار 200 روپے پر پہنچ گیا۔

 دس گرام سونا 857 روپے مہنگا ہو گیا ۔ دس گرام سونا بھی ملکی تاریخ کی بلند سطح 61 ہزار 900 روپے ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 3 ڈالر اضافے سے 1294 ڈالر فی اونس کا ہو گیا۔