Monday, May 6, 2024

انٹر بینک میں ڈالر تین روپے سے زائد،اوپن مارکیٹ میں 4روپے سستا

انٹر بینک میں ڈالر تین روپے سے زائد،اوپن مارکیٹ میں 4روپے سستا
July 6, 2019
کراچی ( 92 نیوز)  پاکستان میں گزشتہ ہفتے ڈالر اور سونے کی قیمت میں کمی جبکہ اسٹاک ایکسچینج کے انڈیکس میں بہتری ریکارڈ کی گئی، انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے سے زائد، اوپن مارکیٹ میں 4 روپے سستا ہوا، ادھر سونے کی قیمت میں بھی مجموعی طور پر 500 روپے کمی واقع ہوئی۔ انٹر بینک ہو یا اوپن مارکیٹ ، ڈالر کی تیز رفتاری میں کمی آرہی ہے ، گزشتہ ہفتے ڈالر کی قدر میں اضافہ نہ ہوسکا۔ رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 13.3 روپے سستا ہوکر 156 روپے 92 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 4 روپے سستا ہوکر 157 روپے پر فروخت ہوا۔ ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی گزشتہ ہفتے بہتری دیکھی گئی، اس عرصے میں 100 انڈیکس 288 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 34 ہزار 190 کی سطح پر بند ہوا اور پندرہ ارب مالیت کے 43 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا۔ دوسری جانب کاروباری ہفتے کے پانچ روز میں سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 500 روپے کمی ریکارڈ کی گئی، جس کےبعد سونے کی فی تولہ قیمت  78 ہزار 100 روپے پر برقرار ہے۔