Wednesday, May 1, 2024

انٹر بینک میں ڈالر اکیاون پیسے مہنگا ، قیمت 158 روپے 95 پیسے ہو گئی

انٹر بینک میں ڈالر اکیاون پیسے مہنگا ، قیمت 158 روپے 95 پیسے ہو گئی
August 16, 2019
کراچی (92 نیوز) انٹر بینک میں ڈالر اکیاون پیسے مہنگا ہو گیا۔ قیمت 158 روپے 95 پیسے ہو گئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کی کمی دیکھی گئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 159.50 سے کم ہوکر 159.40 روپے کا ہو گیا۔ دوسری طرف صرافہ مارکیٹ میں سونے کی بلند پرواز جاری ہے۔ فی تولہ سونا 100 روپے مہنگا ہو کر 88 ہزار 400 کی سطح پر پہنچ گیا۔ 10 گرام سونا 86 روپے سے 75 ہزار 789 روپے پر بند ہوا۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 1514 ڈالر پر مستحکم رہا۔ ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے حالات نہ بدلے۔ 100 انڈیکس 29 ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی نیچے آ گیا۔ کاروبار کا اختتام 664 پوائنٹس کمی سے 28 ہزار 764 پر ہوا۔ 100 انڈیکس 5 سال کی کم ترین سطح پر بند ہوا۔ ایک دن میں 100 انڈیکس میں 2.31 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ دن بھر 3 ارب 41 کروڑ روپے مالیت کے 6 کروڑ 51 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔