Sunday, May 19, 2024

انٹر بینک میں ڈالر 54 پیسے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ڈالر 54 پیسے سستا ہو گیا
May 24, 2019
 کراچی (92 نیوز) روپے کے مقابلے میں ڈالر اپنی قدر کھونے لگا۔ انٹر بینک میں ڈالر 54 پیسے سستا ہو گیا۔ انٹر بینک میں  ڈالر 150 روپے 91 پیسے پر آگیا۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مزید 80 پیسے سستا ہو گیا ۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 152 روپے 50 پیسے سے کم ہو کر 151 روپے 70 پیسے  پر آگیا۔ قبل ازیں انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر 20 پیسے سستا ہو گیا تھا۔ فاریکس انڈیکس کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 151 اعشاریہ 95 روپے سے کم ہو کر 151 روپے 75 پیسے کا ہو گیا تھا۔ ادھر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی کا رجحان رہا تھا ، سو انڈیکس 374 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 35 ہزار گیارہ  پر پہنچ گیا تھا۔ دوسری جانب ڈالر اسمگلنگ کرنے والوں کیخلاف ایکشن کا فیصلہ کر لیا گیا، ایف بی آر نے اسٹیٹ بینک سے ڈیٹا طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق تین ماہ میں ایکسپورٹ کا زرمبادلہ پاکستان منتقل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی سے آغاز ہوگا ، کارروائی کے ذریعے پانچ ارب ڈالر حاصل ہونے کا امکان ہے۔