Thursday, May 2, 2024

انٹر بینک میں ڈالر 5 روپے 13 پیسے مہنگا، 146 روپے 52 پیسے پر پہنچ گیا

انٹر بینک میں ڈالر 5 روپے 13 پیسے مہنگا، 146 روپے 52 پیسے پر پہنچ گیا
May 17, 2019
 کراچی (92 نیوز) انٹر بینک میں ڈالر 5 روپے 13 پیسے مہنگا ہو کر 146 روپے 52 پیسے پر پہنچ گیا۔ حکومت کے آئی ایم ایف میں جاتے ہی ڈالر بے لگام ہو گیا۔ معیشت کو سہارا دینے کیلئے لیا گیا آئی ایم ایف کا پیکیج معیشت کو تباہ کرنے لگا۔ قرض لینے کے فیصلے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے بعد ڈالر نے بھی روپے کو رگڑا لگا دیا۔ مسلسل دوسرے روز ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ انٹربینک میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 148روپے پر جا پہنچا، قیمت میں ایک ساتھ ساڑھے 6 روپے اضافہ ہوا تاہم تھوڑی دیر بعد قیمت میں دو روپے کمی ہوئی اور ڈالر 146 روپے 52 پیسے پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت تین روپے بڑھ کر 147 روپے ہو گئی۔ روپےکی بے قدری پر وزیراعظم کا ایکشن بھی بے سود ہو گیا۔ عمران خان نے ایکس چینج کمپنیز کے وفد سے ملاقات کی۔ انہوں نے زائد ریٹ پر ڈالر فروخت کرنے والی کمپنیوں کےخلاف کارروائی کا حکم دیا تھا تاہم ڈالر کی اڑان جاری ہے۔ دوسری طرف سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے اضافے سے 71 ہزار 700 روپے ہو گئی۔