Sunday, May 19, 2024

انٹر بینک میں ڈالر 46 پیسے سستا، 147 روپے 75 پیسے کا ہوگیا

انٹر بینک میں ڈالر 46 پیسے سستا، 147 روپے 75 پیسے کا ہوگیا
May 31, 2019
کراچی (92 نیوز) ملک میں روپے کی قدر میں اضافہ اور ڈالر نیچے آنے لگا۔ انٹر بینک میں ڈالر 46 پیسے سستا ہو کر 147 روپے 75 پیسے کا ہو گیا۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر میں 30 پیسے کمی کے ساتھ 149 روپے  پر آگیا۔ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 15 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 35 ہزار 959 پر بند ہوا تھا اور انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 42 پیسے سستا ہوا تھا۔ دوسری طرف اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں منفی رجحان بھی دیکھنے میں آیا تھا لیکن کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 15 پوائنٹس اضافے سے 35979 پر بند ہوا تھا۔ ادھر انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر ایک روپے 42 پیسے سستا ہوا اور 148 روپے 21 پیسے پر بند ہوا تھا۔اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 70 پیسے سستا ہوا تھا اور 149 روپے 30 پیسے پر بند ہوا تھا۔