Thursday, March 28, 2024

انٹر بینک میں ڈالر 166 روپے سے بھی تجاوز کر گیا

انٹر بینک میں ڈالر 166 روپے سے بھی تجاوز کر گیا
August 25, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) انٹر بینک میں ڈالر 11 ماہ کی بلند ترین سطح 166 روپے سے بھی تجاوز کر گیا ۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 165.20 روپے سے بڑھ کر 166.20 روپے پر پہنچ گیا ۔ مئی سے اب تک ڈالر کی قدر میں ساڑھے 8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

چار ماہ کے دوران انٹربینک میں ڈالر تقریبا  چودہ روپے مہنگا ہوا۔ اس سے قبل ستمبر میں ڈالر ایک سو چھیاسٹھ روپے کی سطح پر دیکھا گیا تھا۔

ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک پر عائد واجب الادا قرضوں میں  پندرہ سو ارب روپے تک بڑھ گئے ہیں۔ معاشی ماہرین کہتے ہیں ڈالر کی قدر بڑھنے سے مہنگائی میں اضافہ ہوا۔ درآمدی اشیاء اور خام مال کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔