Saturday, April 27, 2024

انٹر بینک میں امریکی ڈالر 166 روپے 88 پیسے سے 163 روپے 50 پیسے پر آگیا

انٹر بینک میں امریکی ڈالر 166 روپے 88 پیسے سے 163 روپے 50 پیسے پر آگیا
April 17, 2020
 کراچی (92 نیوز) حکومت کی بہتر پالیسیوں کے باعث انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ دیلکا گیا۔ 3 روپے 38 پیسے سستا ہونے کے بعد ڈالر 163 روپے 50 پیسے پر آگیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے شرح سود میں 2 فیصد کمی کے اعلان سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں نے جم کر سودے کیے ۔ کاروباری ہفتے کے آخری  روز پاکستان اسٹاک میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ ہنڈریڈ انڈیکس میں 1502 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد مارکیٹ  32 ہزار 831 کی سطح پر بند ہوئی۔ مارکیٹ میں 8.51 ارب روپے مالیت کے 30 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا ۔ ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں 5 فیصد سے زائد اضافے پر کاروبار معطل کردیا گیا  جو کہ اسٹاک مارکیٹ سے متعلق قوانین بننے کے بعد پہلا اپر بریک تھا ۔ انٹر بینک میں  امریکی  ڈالر کی قدر میں بھی خاطر خواہ  کمی دیکھنے میں آئی۔ ڈالر 3 روپے 38 پیسے سستا  ہو کر 166 روپے 88 پیسے سے 163  روپے 50پیسے پر آگیا ۔