Friday, April 26, 2024

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے نے ڈالر کو آنکھیں دکھانا شروع کردیں

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے نے ڈالر کو آنکھیں دکھانا شروع کردیں
December 9, 2015
کراچی(92نیوز)انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے نے ڈالر کو آنکھیں دکھانا شروع کردیں انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر ایک سو تین روپے باون پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک سو پانچ روپے ساٹھ پیسے کا ہو گیا۔ تفصیلات کےمطابق کرنسی مارکیٹ میں الٹی گنگا بہنے لگی روپے نے ڈالر کو آنکھیں دکھا دیں  لگاتار دودن سے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری کا رجحان جاری ہے اور دو دن کے دوران انڑ بینک مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 65 پیسے کی کمی کے بعد 103 روپے 92 پیسے پرآ گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 50 پیسے کی کمی کے بعد 105 روپے 60 پیسے پر بند ہوا۔ کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں لگاتار کمی سے امپورٹ بل کے دباؤ میں کمی ہوئی جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر میں جاری اضافے کی وجہ سے روپے کی قدر مضبوط ہو رہی ہے ۔