Friday, April 26, 2024

انوکھا اسپتال جہاں مریضوں کو چکن ، بیف ، مٹن ، مچھلی ، بادام کھلائے گئے

انوکھا اسپتال جہاں مریضوں کو چکن ، بیف ، مٹن ، مچھلی ، بادام کھلائے گئے
November 2, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کا انوکھا اسپتال جہاں مریضوں کو چکن ، بیف ،مٹن ، مچھلی اور بادام کھلائے گئے ،  محکمہ اینٹی کرپشن نے رپورٹ کے بعد انکوائری شروع کر دی ۔ کراچی اک انوکھا اسپتال اس وقت سامنے آیا جب اسپتال انتظامیہ کی جانب سے  مریضوں کو بادام ،  مٹن ، مچھلی  ، بیف اور چکن کھلانے کا دعویٰ کیا گیا، گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد کی انتظامیہ کے مطابق  مریضوں کو 1100 کلو چکن ،1200 کلو مچھلی ، 700 کلو مٹن اور 700 کلو بیف دیا ، اور تو اور 500 کلو گرام بادام کھلا کر بھی مریضوں کی واضع کی گئی ۔ رپورٹ سامنے آنے کے بعد محکمہ اینٹی کرپشن کی بھی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں جس کے ساتھ ہی ڈائٹ پروگرام ، دوائیوں اور دیگر اخراجات کی تفصیل مانگ لی ۔ بھاری بھرکم کھانے کے ساتھ اسپتال کے زیر استعمال گاڑیوں کیلئے روزانہ 300 لیٹر پٹرول استعمال کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے  ۔ محکمہ اینٹی کرپشن نے افسران کیساتھ ٹھیکیداروں سے بھی مکمل ریکارڈ طلب کرلیا ہے ۔