Monday, May 6, 2024

انوشہ رحمان کی وزارت میں اختیارات کے ناجائز استعمال ، بدعنوانی کے 82کیسز سامنے آگے

انوشہ رحمان کی وزارت میں اختیارات کے ناجائز استعمال ، بدعنوانی کے 82کیسز سامنے آگے
August 27, 2018
اسلام آباد( 92 نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اپنے دور اقتدار کے آخری سال کے دوران قومی خزانے کو اربوں روپے کا چونا لگا دیا ، سابق وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان کی سرپرستی میں اختیارات کا ناجائز استعمال اور بدعنوانی کے82  کیسز سامنے آگئے۔ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ ن لیگ کی ایک اور کرپشن کہانی سامنے لے آئی ،  دور اقتدار کے آخری سال میں بھی قومی خزانے کو نہ بخشا گیا اور  30 ارب  35 کروڑ کا چونا لگایاگیا۔ پی ٹی اے سٹاف کی جانب سے بعض کیسوں میں ریکارڈ بھی مہیا نہیں کیا گیا ،   24 ایسے کیسز ہیں جس میں ریکوری اربوں روپے کی بنتی ہے۔ رپورٹ میں پاکستان ٹیلی کام  کی جانب سے 4کیسوں میں پیپرا رولز کی خلاف ورزی بھی سامنے آگئی جس سے ادارے کو 2کروڑ 46لاکھ ر وپے کا نقصان ہوا ہے جبکہ  این ٹی سی کی جانب سے ایک نجی بینک میں ایک ارب 24کروڑ روپے کی غیرقانونی سرمایہ کا بھی انکشاف ہوا ۔ رپورٹ میں آّڈٹ حکام نے قومی خزانے کی ریکوری کیلئے سفارش بھی کی ہے ۔