Friday, April 19, 2024

انوشکا اور ویرات کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول

انوشکا اور ویرات کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول
November 28, 2017

ممبئی (ویب ڈیسک ) بھارت کے فاسٹ باؤلر ظہیر خان کی شادی کی تقریب میں کرکٹ ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب مقبول ہو رہی ہے ۔
گزشتہ روز ظہیر خان اور سگاریکا کی شادی کا ریسیپشن ممبئی کے تاج ہوٹل کولابا میں منعقد کیا گیا ۔ جہاں بھارتی کرکٹ اسٹارز سمیت بالی وڈ کے کئی نامور ستاروں نے شرکت کی جن میں سچن ٹنڈولکر، ہربجن سنگھ، وریندر سہواگ، ویرات کوہلی، ارشد وارثی اور انوشکا شرما شامل تھیں۔
تقریب میں اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی نے ایک ساتھ ڈانس کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب مقبولیت کے جھنڈے گاڑ رہی ہے ۔
ویرات اور انوشکا کی رواں برس کے اختتام پر شادی کرنے کی افواہیں عرصہ سے میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں ۔