Thursday, April 25, 2024

انقلابی شاعر اور دانشور فیض احمد فیض کی 34 ویں برسی منائی گئی

انقلابی شاعر اور دانشور فیض احمد فیض کی 34 ویں برسی منائی گئی
November 21, 2018
لاہور (92 نیوز) ترقی پسند نظریات اور انقلاب کو موتیوں کی خوبصورت لڑی میں پرو کر پیش کرنے والےشاعر فیض احمد فیض کو ہم سے بچھڑے چونتیس برس بیت گئے ہیں۔ معاشرتی مساوات، شخصی آزادی،انسانی حقوق کےعلمبرداراوراردو کے عہدساز شاعر فیض احمد فیض 13 فروری 1911 کو سیالکوٹ میں پیداہوئے۔ ابتدائی تعلیم مولوی شمش الحق سے حاصل کی جو مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کے بھی استاد تھے۔ گورنمنٹ کالج لاہور سے ایم اے انگلش اوراورنیٹل کالج لاہور ایم اے عربی سے کیا۔ فیض احمد فیض کے ذکر کے بغیر اردو ادب کی تاریخ ادھوری ہے ۔علم اوادب کے افق کےدرخشاں ستارے اورانقلابی شاعر متعددکتابوں کے مصنف اوردرجنوں مشہور نغمات کے خالق تھے۔ فیض احمد فیض نے اپنی شاعری اور نثری تحریروں میں مظلوم انسانوں کے حق میں آواز اٹھائی اورانسان پر انسان کے جبر کو قبول کرنے سے انکار کیا جس کے نتیجے میں انہیں مخالفتوں کا سامنا بھی رہا اورقیدوبندکی صعوبتیں بھی برداشت کرنا  پڑیں۔ فیض احمد فیض کوعلمی و ادبی خدمات پر متعددعالمی اورقومی اعزازات سےنوازاگیا فیض احمد فیض20 نومبر 1984ء کو جہاں فانی سے کوچ کر گئے وہ گلبرگ کےقبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔