Sunday, September 8, 2024

انقرہ : کار بم دھماکے میں 28افراد ہلاک 75زخمی

انقرہ : کار بم دھماکے میں 28افراد ہلاک 75زخمی
March 13, 2016
انقرہ(ویب ڈیسک)ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں کاربم دھماکے میں اٹھائیس افرادہلاک اورپچھہترزخمی ہوگئے۔ تفصیلات کےمطابق اتوارکی شام ترکی کادارالحکومت انقرہ زورداردھماکے سے گونج اٹھا۔ دھماکا انقرہ میں مرکزی چوک کے قریب بس اسٹاپ پر ہوا ترک میڈیا کے مطابق  دھماکا ایک کار کے بس سے ٹکرانے کے بعد ہوا، دھماکے کے بعد متعدد گاڑیوں میں آگ بھڑک اُٹھی۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر اہم شواہد   اکٹھے کئے  جبکہ امدادی  ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتا ل منتقل کیا۔ ادھرغیرملکی خبر رساں ایجنسی نے دعویٰ کیاہےکہ امریکی سفارتخانے نے دوروز پہلے  ہی ترک حکام کودھماکے سے متعلق خبردارکیاتھا۔