Friday, March 29, 2024

انقرہ : شہبازشریف کی ترک وزیر اعظم سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

انقرہ : شہبازشریف کی ترک وزیر اعظم سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
December 7, 2015
انقرہ(92نیوز)وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے ترکی کے وزیراعظم احمد داﺅد اوگلو سے انقرہ میں ملاقات کی ۔ تفصیلات کےمطابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے انقرہ میں ترکی کے وزیر اعظم احمد داود اوگلو سے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران وزیراعلی نے ترک وزیراعظم کو نومبر میں ہونے والے الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں کامیابی ترکی کی قیادت کی 11سالہ عوامی خدمات کی مظہر ہے۔ وزیراعلی محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاک ترک تعلقات کی مثال قوموں کی تاریخ میں کم ملتی ہے ترکی کے وزیراعظم نے بھی پاکستانی بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر وزیراعلی کو مبارکباد دی اور کہا کہ لوکل باڈیز کے نظام کو بہتر اور مستحکم بنانے کے لئے پاکستان کو اپنے تجربات میں شریک کرنے کے لئے تیار ہیں۔ ترک وزیراعظم احمد داﺅد اوگلو نے کہاکہ ترک حکومت کم وسیلہ لوگوں کے لئے کم لاگت کی ہاؤسنگ سکیم کی منصوبہ بندی کے لئے وفد پنجاب بھجوائے گی کیونکہ پاکستان کے شہروں کی ترقی و خوشحالی ترکی کی خوشحالی ہے۔