Thursday, March 28, 2024

انقرہ: ترک صدر کی وزیراعظم داؤد اوغلو کو حکومت سازی کی دعوت، اپوزیشن کا تاخیری حربے استعمال کرنیکا الزام

انقرہ: ترک صدر کی وزیراعظم داؤد اوغلو کو حکومت سازی کی دعوت، اپوزیشن کا تاخیری حربے استعمال کرنیکا الزام
July 10, 2015
ترکی (ویب ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوان نے انتخابات کے ایک ماہ بعد وزیراعظم احمد داؤد اوغلو کو حکومت سازی کی دعوت دی ہے جس کے بعد وزیراعظم نے مخلوط حکومت کی تشکیل کیلئے سیاسی جماعتوں کے ساتھ حکومت سازی پر جلد مذاکرات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم داؤد اوغلو کو انتخابات کے ایک ماہ بعد حکومت بنانے کی دعوت دی ہے جبکہ اپوزیشن جماعتیں الزام لگا رہی ہیں کہ صدر رجب طیب اردوان ہنگامی انتخابات کی راہ ہموار کرنے کیلئے جان بوجھ کر حکومت سازی کے عمل میں تاخیر کر رہے ہیں۔ وزیراعظم داؤد اوغلو کو اب پینتالیس دن میں حکومت بنانا یا پھر دوبارہ انتخابات کرانا ہوں گے۔ داؤد اوغلو نے کہا انہیں آئین کے آرٹیکل ایک سو سولہ کے تحت حکومت بنانے کا مینڈیٹ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا سیاستدانوں کو مذاکرات کیلئے شرائط نہیں رکھنا چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا وہ عید کی چھٹیوں کے بعد حکومت سازی پر اپوزیشن سے مذاکرات شروع کرینگے۔ انہوں نے کہا تمام سیاسی رہنما مذاکرات کی میز پر آئیں اور حکومت بنانے کیلئے تجاویز دیں اور بیان بازی سے گریز کریں۔ دوسری طرف مرکزی اپوزیشن پارٹی کے لیڈر کمال کلیچ داروغلو نے کہا ہے کہ وہ کرپشن پر سخت کارروائی کی ضمانت چاہتے ہیں کیونکہ مذاکرات کے پہلے دور میں کوئی نتیجہ نہیں نکل سکتا۔