Tuesday, April 23, 2024

انفلوئنزا وائرس پنجاب کے بعد کراچی میں پہنچ گیا

انفلوئنزا وائرس پنجاب کے بعد کراچی میں پہنچ گیا
January 11, 2018

کراچی (92 نیوز) پنجاب کے بعد انفلوئنزا وائرس کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی پہنچ گیا۔
انفلوائنزہ وائرس نے پنجاب کے مختلف علاقے میں درجنوں افراد کو متاثر کرنے کے بعد اب کراچی کی عوام کو پریشان کر دیا۔
نجی اسپتال میں 35 افراد میں انفلوئنزہ وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ سرکاری اسپتال میں ٹیسٹ اور داخلے کی بہتر سہولتیں میسر نہ ہونے کی وجہ سے مریض پریشان ہیں۔
ادھر طبی ماہرین نے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کر دی۔
محکمہ صحت سندھ کے ذرائع کے مطابق سرکاری اسپتالوں میں روزانہ کی بنیادوں پر درجنوں انفلوائنزہ وائرس کے مشبہ مریض رپورٹ ہو رہے ہیں لیکن ایک بھی انفلوائنزہ کے مریض کوکسی بھی سرکاری اسپتال میں داخل نہیں کیا جا سکا۔