Sunday, May 12, 2024

انعام پہلوان کی شادی طے پا گئی ،بارات 9،ولیمہ 10 جنوری کو ہوگا

انعام پہلوان کی شادی طے پا گئی ،بارات 9،ولیمہ 10 جنوری کو ہوگا
January 5, 2020
گوجرانوالہ ( 92 نیوز)  ایشین بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے ریسلر انعام پہلوان کی شادی طے پا گئی ،  ان کی بارات 9 اور ولیمہ 10 جنوری کو ہوگا۔ ایشیئن بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے والے ریسلر انعام بٹ کی مہندی کی تقریب  8 جنوری کو گوجرانوالہ میں ہو گی ۔  9 جنوری کو عالمی شہرت یافتہ پہلوان اپنی دلہنیا کو بیاہ لائیں گے جب کہ دعوت ولیمہ 11 جنوری کو ہو گی ۔ انعام بٹ نے تمام عزیزواقارب اور دوستوں کوشادی کے دعوت نامے بھجوا دیئے،ریسلر انعام بٹ کی شادی کے کارڈ کو پہلوانی گرج کا ماڈل بنایا گیا ہے۔