Monday, May 13, 2024

انضمام الحق نے ٹی 20 ورلڈ کپ ملتوی ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا

انضمام الحق نے ٹی 20 ورلڈ کپ ملتوی ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا
July 5, 2020

لاہور ( 92 نیوز) سابق کپتان انضمام الحق نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ملتوی ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا، انضمام الحق کا کہنا ہے فیصلہ ہوچکا صرف اعلان باقی ہے،آئی پی ایل کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ نہیں ہوسکے گا، بھارت  آئی سی سی میں اثرورسوخ کا ناجائز استعمال کررہاہے۔

رواں سال اکتوبر میں شیڈول آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا انعقاد ناممکن ہے ، سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بھارت کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے انعقاد میں بڑی رکاوٹ قرار دے دیا۔ انضمام الحق نے کہا بھارت آئی سی سی میں   اپنے اثرورسوخ سے آئی پی ایل کے لیے ونڈو حاصل کرنا چاہتا ہے ۔

سابق کپتان  کا کہنا ہے کہ رواں سال ٹی ٹونٹی کا عالمی مقابلہ ملتوی ہونے کی اطلاعات ہیں ، آئی سی سی کی جانب سے صرف اعلان باقی ہے، انہو ں نے کہا کہ کسی ملکی لیگ کی وجہ سے کرکٹ کا عالمی مقابلہ ملتوی ہونا   کھیل کے لیے نقصان دہ ہوگا۔

انضمام الحق نے کہا کہ آسٹریلیا ورلڈکپ میں غیر ملکی ٹیموں کے انتظامات  سے گھبرارہا،  نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس نہ ہونے سے  آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو مشترکہ میگا ایونٹ منعقد کرنا چاہیے۔