Saturday, May 11, 2024

انصاف ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا فائنل فیصل آباد کے عمران فائیٹر نے جیت لیا

انصاف ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا فائنل فیصل آباد کے عمران فائیٹر نے جیت لیا
January 1, 2017

 اسلام آباد(92نیوز)انصاف ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل فیصل آباد کے عمران فائیٹرز نے جیت لیا۔ عمران خان کہتے ہیں کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کوئی کمی نہیں چیلنج کرتے ہیں کہ تحریک انصاف کی حکومت میں کرکٹ ٹیم دنیا کی بہترین ٹیم بنے گی۔

تفصیلات کےمطابق دورہ کراچی مکمل کرتے ہی چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان ائیرپورٹ سے سیدھا انصاف ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ دیکھنے ڈائمنڈ کرکٹ گراونڈ اسلام آباد پہنچے تو کارکنوں کی بڑی تعداد نے انھیں اپنے روایتی اندازا میں خوش آمدید کہا اور خوب سیلفیاں بنائیں۔ انصاف ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ کا اہتمام پی ٹی آئی سپورٹس اینڈکلچر فیڈریشن کی جانب سے کیا گیا جس کے فائنل میچ میں  لاہور کی ٹیم عمران ٹائیگرز کا مقابلہ فیصل آباد کے عمران فائٹرز کے ساتھ ہوا جس میں فیصل آباد کے عمران خان فائیٹرز نے لاہور کے ٹائیگرزکو شکست دیدی۔ فائنل میچ کی اختتامی تقریب سے خطاب میں چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کا بہت ٹیلنٹ موجود ہے جسے صرف پذیرائی دینے کی ضرورت ہے۔ تحریک انصاف نے جو ٹیلنٹ ہنٹ شروع کیا ہے کسی اور سیاسی جماعت نے آج تک یہ کام نہیں کیا۔  عمران خان کا کہنا تھا کہ جب تحریک انصاف کی حکومت بنے گی تو پاکستان میں علاقائی کرکٹ کو فروغ دے گی۔ کرکٹ سے کینسر اور دیگرمافیا کا خاتمہ کریں گے۔ چیلنج کرتے ہیں کہ ان کی حکومت میں کرکٹ ٹیم دنیا کی بہترین ٹیم بنے گی۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر فائنل میچ میں نمائیاں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو ٹرافی اور انعامات بھی دیئے گئے۔