Monday, September 16, 2024

انصاف اور قانون کی حکمرانی سے ہی قومیں ترقی کرتی ہیں، وزیراعظم عمران خان

انصاف اور قانون کی حکمرانی سے ہی قومیں ترقی کرتی ہیں، وزیراعظم عمران خان
January 1, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انصاف اور قانون کی حکمرانی سے ہی قومیں ترقی کرتی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان عالمی اسلامی اسکالرز کے ساتھ مکالمہ میں بولے کہ غریب اور امیر کے لیے الگ قوانین ہونے پر قومیں تباہ ہوئیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ نے اخلاقیات کے معیار کو بلند کیا، ان کے رہنماء اُصولوں پر چلنا ہی خوشحالی کا راستہ ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ریاست مدینہ میں قانون کی عملدراری پر توجہ دی گئی جس سے معاشرے ترقی کرتے ہیں، ریاست مدینہ میں روحانی تبدیلی لا کر لوگوں کو اُوپر اُٹھایا گیا۔