Sunday, September 8, 2024

انسپیکٹر جنرل سندھ غلام حیدر جمالی عہدے سے ہاتھ دھو بیٹھے، اللہ ڈینو خواجہ نئے آئی جی سندھ تعینات

انسپیکٹر جنرل سندھ غلام حیدر جمالی عہدے سے ہاتھ دھو بیٹھے، اللہ ڈینو خواجہ نئے آئی جی سندھ تعینات
March 12, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) وفاقی حکومت نے انسپیکٹر جنرل سندھ غلام حیدر جمالی کو عہدے سے ہٹا دیا۔ اللہ ڈینو خواجہ نئے آئی جی سندھ ہوں گے۔ کرپشن، اختیارات کا ناجائز استعمال، توہین عدالت کے ارتکاب سمیت دیگر الزمات میں گھرے غلام حیدر جمالی کو وفاقی حکومت نے ان کے عہدے سے ہٹا دیا۔ وفاقی حکومت نے سندھ کے نئے انسپیکٹر جنرل کے لیے اللہ ڈینو خواجہ کو چن لیا۔ اللہ ڈینو خواجہ انیس سو نواسی میں فارن آفس سے پولیس کے محکمے میں آئے۔ اللہ ڈینو خواجہ اپنے ستائیس سالہ پولیس سروس میں کئی عہدوں پر تعینات رہے۔ اے آئی جی اسپیشل برانچ، ڈی آئی جی موٹر وے اور ڈی آئی جی ایسٹ کراچی بھی رہے۔ اے ڈی خواجہ انٹیلیجنس بیورو میں بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق ستمبر دو ہزار پندرہ میں پولیس افسران کی کرپشن کے خلاف بنائے جانے والی تین رکنی اسکروٹنی کمیٹی  کے سربراہ بھی رہے۔ ذرائع کے مطابق اے ڈی خواجہ اور ثنا اللہ عباسی کی آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی سے سرد جنگ جاری رہی جس کی بنا پر سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سمیت دیگر اداروں کو دونوں افسران کی خدمات واپس لینے کے حوالے سے خط بھی لکھ چکے تھے۔ وفاقی حکومت نے ایکشن لیا اور سنگین الزامات میں ملوث غلام حیدر جمالی کو ہی ان کے عہدے ہٹا دیا۔