Thursday, March 28, 2024

انسٹیٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیز بنانےکی منظوری دیدی گئی

انسٹیٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیز بنانےکی منظوری دیدی گئی
December 4, 2019
لاہور ( 92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے انسٹیٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیز بنانے کی اصولی منظوری دیدی،  جدید سہولتوں سے آراستہ 500 بستروں پر مشتمل اسپتال لاہور میں بنے  گا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے انسٹیٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیز بنانے کی منظوری دے دی ، ذرائع کے مطابق  اسپتال کے قیام پر 5 ارب روپے کی لاگت آئے گی، وزیر اعلیٰ پنجاب نے  فیصلہ ڈاکٹر طاہرشمسی سے ملاقات کے بعد کیا۔ ذرائع کے مطابق کراچی کے ڈاکٹر طاہر شمسی نے وزیراعلیٰ کی توجہ خون کی بیماریوں  کی طرف مبذول کروائی جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے جلد عملی اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی  تھی ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ صرف پنجاب ہی نہیں تمام صوبوں کے  خون کی بیماریوں کے مریضوں کو مفت علاج کی سہولت دیں گے  ۔ عثمان بزدار نے  اس ضمن میں سفارشات اورایکشن پلان مانگ لیا ۔ یاد رہے سردار عثمان بزدار  جناح اسپتال میں انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بنانے کا پہلے ہی اعلان کرچکے ہیں ۔