Friday, April 19, 2024

انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی فیصل آباد میں ایک ارب کی ادویات زائد المیعاد ہونیکا انکشاف

انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی فیصل آباد میں ایک ارب کی ادویات زائد المیعاد ہونیکا انکشاف
December 17, 2018
فیصل آباد ( 92 نیوز)انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی فیصل آبادمیں ایک ارب کی ادویات زائد المیعاد  ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ انتظامیہ نے مبینہ کمیشن کی خاطر ادویات کو 7 سال تک ذخیرہ کئے رکھیں۔ زائد المیعاد ہونے کے باوجود ادویات متعلقہ کمپنی سے تبدیل نہ کروائی گئیں۔ ذرائع کے مطابق ادویات میں 70 سے زائد اقسام کی گولیاں ، 60 ہزار مالیت والے انجکشن شامل ہیں ،  مریضوں کے لیے خریدے گئے درجنوں اسٹنٹس بھی استعمال کے قابل نہ رہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  اسٹنٹس کے لیے اسپتال میں آئےمریضوں کو آپریشن کیلئے   ایک سال سے زائد کا وقت دے دیا جاتا ہے ۔