Friday, April 26, 2024

انسٹیٹیوٹ آف چائلڈہیلتھ کے پیرامیڈیکل اسٹاف نے ہیلتھ انشورنس بحال کرنے کی یقین دہانی پر احتجاج دوہفتوں کیلئے موخرکردیا

انسٹیٹیوٹ آف چائلڈہیلتھ کے پیرامیڈیکل اسٹاف نے ہیلتھ انشورنس بحال کرنے کی یقین دہانی پر احتجاج دوہفتوں کیلئے موخرکردیا
June 1, 2015
کراچی (92نیوز) این آئی سی ایچ کے پیرامیڈیکل اسٹاف نے سیکرٹری صحت اورڈپٹی کمشنرکی جانب سے ہیلتھ انشورنس بحال کرنے کی یقین دہانی پرتین روز سے جاری احتجاج دوہفتوں کیلئے موخر کر دیا اور ملازمین ڈیوٹیوں پر آ گئے ہیں۔ احتجاج ختم ہونے پر مریضوں اور ان کے لواحقین کی جان میں جان آگئی۔ پاکستان نرسز ایسوی ایشن کے جنرل سیکرٹری خالد خان نے نائنٹی ٹونیوز کو بتایا کہ اگردو ہفتوں میں ہیلتھ انشورنس بحال نہ کرایا گیا تو جناح اسپتال اور این آئی سی ایچ میں ایک بار پھر بھرپور انداز میں احتجاج کیا جائےگا۔ انہوں نے پی این اے رہنماوں پرجھوٹے اور بے بنیاد مقدمات کے اندراج کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی سندھ سے پولیس کی زیادتیوں کانوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔