Friday, April 19, 2024

انسداددہشت گردی کی عدالت نےنائن زیرو سےگرفتار16 ملزموں کےخلاف چالان منظورکرلیا

انسداددہشت گردی کی عدالت نےنائن زیرو سےگرفتار16 ملزموں کےخلاف چالان منظورکرلیا
April 22, 2015
کراچی(92نیوز)عزیزآبادپولیس نےنائن زیرو سےگرفتارسولہ ملزموں کےخلاف چالان انسداددہشت گردی عدالت میں پیش کیاجسےمنظورکرلیاگیا۔ ملزموں میں ولی بابرقتل کیس میں سزا یافتہ مجرم فیصل موٹا،تین پولیس افسران سمیت سولہ افرادکی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم عبید کےٹو،عامرسرپھٹا،قادرہنگورو،عامررضا،ندیم احمد،رضوان،توفیق،فیضان،ساجد،نعمان،آصف،حسیب، امتیازاوررشیدبھی شامل ہیں ۔ چالان میں بتایاگیاکہ ملزموں نےنائن زیرو سےبرآمداسلحہ غیرقانونی ہونےکااعتراف کرلیا ،چالان میں بتایاگیاکہ نائن زیرو سےجی تھری،آوان بم،نائن ایم ایم،خطرناک رائفلز اوردھماکا خیزموادسمیت دیگراسلحہ بھی برآمدکیاگیاجبکہ رینجرزلاء افسر کی جانب سےعدالت کوبتایاگیاکہ نائن زیرو سےبرآمدکسی بھی ہتھیارکا لائسنس پیش نہیں کیا گیا۔