Saturday, April 20, 2024

انسداد پولیو ورکرز کو کرونا سرویلنس ٹریننگ کرانے کا فیصلہ

انسداد پولیو ورکرز کو کرونا سرویلنس ٹریننگ کرانے کا فیصلہ
March 2, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے پاکستان نے اقدامات تیز کر دیے ،  وزارت صحت کا ملک بھرمیں انسداد پولیو  کو کرونا سرویلنس ٹریننگ کروانے کا فیصلہ کرلیا ،   تمام صوبائی حکومتوں کو ہدایات جاری کر دی گئیں ، ایران سے لوٹنے والے 91 زائرین کی اسلام آباد اور راولپنڈی میں تلاش شروع ہو گئی ۔ کرونا وائرس کے مریض سامنے آنے کے بعد وزارت صحت نے بڑا فیصلہ کرتے  ہوئے  پولیو ورکرز کو کرونا سرویلنس ٹریننگ کروانے کا فیصلہ کرلیا،  وزارتِ صحت کی جانب سے متعلقہ اداروں کو خط ارسال کر دیا گیا۔تمام صوبائی دارلحکومت, گلگت اور اسلام آباد میں خصوصی ٹریننگ کا انعقاد ہوگا۔ خط کے مطابق تمام انسداد پولیو ورکرز کی آئی پی سی لیب ، کیس مینجمنٹ سے متعلق ٹریننگ کی جائے گی ، کرونا وائرس کے مریض سے متعلقہ لوگوں کو ڈھونڈنے کیلئے بھی خصوصی ٹریننگ دی جائے گی ۔ خط کے متابق  ٹریننگ کے بعد متعلقہ فوکل پرسنز کی جانب سے ضلعی سطح پر سیشنز کا انعقاد لازمی ہوگا اور فوکل پرسنز کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ جمع کروانا لازمی ہوگی ، سیشنز کے دوران تشخیص شدہ کسی بھی کیس کو فوری قومی ادارہ صحت رپورٹ کیا جائے گا۔ ادھر ایران سے لوٹنے والے 91 زائرین کی راولپنڈی اسلام آباد میں تلاش شروع کر دی گئی ، ڈی سی اسلام آباد کی ہدایت پر امیگریشن حکام سے شہریوں کی فہرست حاصل کر کے  ان افراد کو تلاش کر کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کیے جائیں گئے۔ تمام افراد فروری میں ایران سے واپس آئے تھے۔