Monday, May 13, 2024

انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز معمول کیساتھ اسکول کے بچوں کو خصوصی ٹارگٹ کیا گیا

انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز معمول کیساتھ اسکول کے بچوں کو خصوصی ٹارگٹ کیا گیا
October 6, 2020

فیصل آباد   ( 92 نیوز) فیصل آباد   میں انسداد پولیو مہم کے دوسرے روزمعمول کیساتھ ساتھ اسکول کے بچوں کوخصوصی ٹارگٹ کیا گیا ، دو بوند پیتے وقت ننھے منے بچوں کا تجربہ کیسا رہا۔

ضلع فیصل آباد میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے پہلے روز 13 لاکھ اکیاسی ہزار ٹارگٹ کے مقابلے میں 4 لاکھ 48 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلا کا کُل مہم کا 32 فیصد حاصل کرلیا گیا۔

سو فیصد ہدف کے حصول کے لیے لاری اڈہ ،ریلوے اسٹیشن، اسپتال،ڈسپینسریز اور ڈور تو ڈور کے علاوہ اسکولوں کے بچوں کو بھی ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، بچے مزے مزے سے قطرے پی رہے ہیں  ۔

پولیو ٹیموں کا وہی جذبہ ہے کہ کوئی ایک بچہ بھی ویکسینیشن کی دو بوندوں سے محروم نہ رہ جائے ، دیگر اضلاع جھنگ ،چنیوٹ ، سرگودھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی پولیوٹیمیں گھر گھر اور فکسڈ پوائنٹس پربچوں کو ٹارگٹ کر رہی ہیں۔

کسی نے ہنستے ہوئے تو کسی نے روتے ہوئے پولیو ڈراپس پیے کسی کوکڑوے لگے توکسی بچے کو کینڈی کے جیسے میٹھے  ہیں ۔