Saturday, May 11, 2024

انسداد پولیو مہم کے دوران مقررہ ہدف کا 95.3 فیصد حاصل کیا گیا

انسداد پولیو مہم کے دوران مقررہ ہدف کا 95.3 فیصد حاصل کیا گیا
August 24, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) انسداد پولیو مہم  کے دوران مقرہ ہدف کا 95.3 فیصد حاصل کیا گیا۔ ذرائع وزارت صحت  کے مطابق انسداد پولیو مہم آزاد کشمیر سمیت ملک کے چاروں صوبوں کے 130 اضلاع میں منعقد ہوئی۔

ذرائع وزارت صحت کے مطابق  ذیلی قومی انسداد پولیو مہم 13 تا 21 اگست تک جاری رہی ،  بیشتر اضلاع میں تین روزہ پولیو مہم ایک روز کیچ اپ ڈے تھا۔ کراچی، پشاور، خیبر، کوئٹہ بلاک میں پانچ روزہ پولیو مہم منعقد ہوئی ذیلی انسداد پولیو مہم کا ہدف 3 کروڑ 36 لاکھ 62 ہزار 764 بچے تھے ، مہم میں 3 کروڑ 20 لاکھ 72 ہزار 212 بچوں کی ویکسینیشن ہوئی۔

ذائع  کے مطابق  انسداد پولیو مہم میں 15لاکھ 90ہزار 552 بچے ویکسینیشن سے محروم رہے، سندھ میں پولیو مہم کی کامیابی کی شرح 98 فیصد رہی ، خیبرپختونخوا میں پولیو مہم کامیابی کی شرح 97.8 فیصد رہی،  آزادکشمیر میں مہم کی کامیابی کی شرح 96.5 فیصد رہی۔

پنجاب میں انسداد پولیو مہم کی کامیابی کی شرح 94 فیصد رہی، بلوچستان میں پولیو مہم کامیابی کی شرح 89.8 فیصد رہی ۔ بارشوں ،سیلاب سے بلوچستان میں پولیو مہم متاثر ہوئی، پولیو مہم میں 31 ملین بچوں کو وٹامن اے کے قطرے پلائے گئے ،  ذیلی انسداد پولیو مہم میں 2 لاکھ 25 ہزار ورکرز نے حصہ لیا۔

ذرائع وزارت صحت کے مطابق 23ہزار 934 ایریا انچارج، 7ہزار 49 یوسی میڈیکل آفیسرز ،ایک لاکھ 72ہزار 992 موبائل، 8484 فکس، 7278 ٹرانزٹ ٹیمیں انسداد پولیو مہم کا حصہ تھیں۔