Friday, April 19, 2024

انسداد پولیو مہم کے تحت پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے میں مصروف

انسداد پولیو مہم کے تحت پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے میں مصروف
September 23, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور سمیت پنجاب بھر میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے چوتھےروز پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلا رہی ہیں۔

لاہور شہر میں سات ہزار ٹیمیں گھر گھر جا کر 18 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہی ہیں۔ پولیو ورکرز کا کہنا ہے اس دفعہ پولیو مہم کا ٹائم تبدیل کیا گیا ہے اب ٹیمیں شام 4 بجے کے بعد بھی بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں گی۔

داتا گنج بخش ٹاون میں پولیو ٹیمیں پہنچیں اور بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے۔ والدین کہتے ہیں بچوں کو کسی بھی قسم کی معذوری سے بچانے کیلئے ضروری ہے پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں۔

پولیو مہم 24 ستمبر تک جاری رہے گی۔ کورونا وباء کے پیش نظر پولیو ورکرز کو خصوصی تربیت دی گئی ہے۔

کوآرڈینٹر پولیو پروگرام ڈاکٹر شہزاد بیگ کا کہنا تھا کہ سال کی تیسری قومی انسداد مہم میں 2 لاکھ 90 ہزار ورکرز حصہ لے رہے ہیں۔ مہم میں وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جائے گی۔

ڈاکٹر شہزاد بیگ کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں انسداد پولیومہم 17 ستمبر سے جاری ہے۔ والدین شکایات اور خدشات کے لئے 1166 پر رابطہ کریں۔