Thursday, April 25, 2024

انسداد پولیو مہم کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں ، کامران بنگش

انسداد پولیو مہم کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں ، کامران بنگش
July 20, 2020

پشاور ( 92 نیوز) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کامران بنگش نے 92 نیوزسے بات کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں، کورونا وبا کے باعث ایس او پیز پر عملدرآمد بھی یقینی بنانا ہے۔

کامران بنگش کا کہنا تھا کہ سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں، والدین اور بچوں کی سکیورٹی کا بھی بندوبست کیا گیا ہے، انسداد پولیو مہم کے دوران قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل متحرک ہیں۔