Sunday, May 12, 2024

انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہوگی، 92 نیوز مہم میں پیش پیش

انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہوگی، 92 نیوز مہم میں پیش پیش
September 21, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پولیو ایک جان لیوا موذی مرض، بچوں کو زندگی بھر کے روگ سے بچانا ہم سب کا فرض!، انسدادپولیو مہم کل سے شروع ہوگی، 92 نیوز انسداد پولیو مہم میں پیش پیش ہے۔ انسداد پولیو مرکز دور ہے یا ٹیمیں آپ تک نہ پہنچیں تو ٹول فری نمبر1166 پر کال کریں اور بچوں کو قطرے پلا کر ذمہ داری نبھائیں۔ ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کل سے ہوگا۔ مہم کے دوران تین کروڑ 96 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ قومی انسداد پولیو مہم میں 2 لاکھ 70 ہزار ورکرز حصہ لیں گے۔ ملک بھر میں قومی انسداد پولیو مہم 21 سے 25 ستمبر تک جاری رہے گی۔ تین روز قطرے پلانے کے لیے جبکہ دو روز کیچ اب ڈیز ہوں گے۔ کیچ ڈیز میں رہ جانے والے بچوں کی پولیو ویکسینیشن ہو گی۔ انسداد پولیو مہم کے دوران کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد ہو گا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ قومی انسداد پولیو مہم میں 3 کروڑ 96 لاکھ بچوں کی ویکسینیشن ہو گی۔ پنجاب میں ایک کروڑ 99 لاکھ ۔سندھ میں 92 لاکھ سے زائد بچوں کی پولیو ویکسینیشن ہو گی۔ اسلام آباد میں ساڑھے تین لاکھ، خیبرپختونخوا میں 67 لاکھ۔ آزادکشمیر میں 6 لاکھ 69 ہزار بچوں کی پولیو ویکسینیشن ہو گی۔ گلگت بلتستان میں 2 لاکھ 39 ہزار۔ بلوچستان میں ساڑھے 24 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائینگے۔ ترجمان کے مطابق قومی انسداد پولیو مہم میں 2 لاکھ 70 ہزار ورکرز حصہ لیں گے۔26 ہزار384ایریا انچارج،8ہزار 434 یو سی میڈیکل آفیسرز  بھی پولیو مہم کا حصہ ہونگے۔