Saturday, May 11, 2024

انسداد پولیو مہم کا آج سے آغاز،تین کروڑ 96 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائینگے

انسداد پولیو مہم کا آج سے آغاز،تین کروڑ 96 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائینگے
September 21, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آج سے آغاز ، مہم کے دوران تین کروڑ 96 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

پولیو سے پاک ہو پاکستان 92 نیوز کا یہی عزم یہی پیغام، دو بوند پلائیں، اپنے بچوں کا مستقبل بچائیں ۔

پنجاب میں ایک کروڑ 99 لاکھ  ، سندھ میں 92 لاکھ سے زائد، اسلام آباد میں ساڑھے تین لاکھ، خیبرپختونخوا میں 67 لاکھ ، آزادکشمیر میں 6 لاکھ 69 ہزار، گلگت بلتستان میں 2 لاکھ 39 ہزار اور بلوچستان میں ساڑھے 24 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

قومی انسداد پولیو مہم 21 سے 25 ستمبر تک جاری رہے گی ،  تین روز قطرے پلانے کے لیے جبکہ دو روز کیچ اپ کیلئے مقرر کئے گئے ہیں ، جن میں مہم کے دوران رہ جانے والے بچوں کو تلاش کر کے ویکسین دی جائے گی۔

انسداد پولیو مہم کے دوران کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔